صوبائی دارا لحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارا لحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

لاہور(کرائم سیل)سول لائن فین روڈ پر راہ گیروں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دیگر وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق سول لائن فین روڈ پر علی احمد اپنے بھائی اور ماموں کا انتظار کر رہا تھا کہ مو ٹرسائیکل پر سوار دوڈاکوؤں نے اسے پکڑ کر 25ہزار کی نقدی لوٹ لی اسی دوران احمد کا ماموں اور بھائی وہاں آگے اور ایک ڈاکو جس نے پکڑے جانے کے بعد اپنا نام ذکریا شاہد بتایا کہ بھاگ جانے والے ساتھی کا نام حادی بتایا کو پکڑ کر سول لائن پولیس کے حوالے کردیا ۔ڈیفنس اے سپر ٹاؤن میں مجید کے گھر دوڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دولاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر لے گئے جبکہ اسلام پو رہ چوہان روڈ پر دوڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہباز ، سلمان، غفران، یونس،نعمان،وسیم،اسدسے 80ہزار سے زائد مالیت کی نقدی لوٹ لی ،ریس کورس میں راشد سے 55ہزار،مسلم ٹاؤن میں عبداللہ سے 50ہزار،جوہرٹاؤن میں ندیم سے 70ہزار،پرانی انارکلی میں ظہیر سے 37ہزار،نواں کوٹ میں عمران سے 23ہزار،اقبال ٹاؤن میں شاہد سے 21ہزار،سول لائن میں ڈاکٹر سعد کی فیملی سے 30ہزارکی نقدی زیورات اور رائیونڈ میں یوسف،ٹاؤن شپ میں عمران سے مو ٹرسائیکل اور دولاکھ مالیت کی نقدی لوٹ لی گئی جبکہ باغبانپو رہ جی ٹی روڈ پر واقع نعیم کی دکان سے 44لاکھ کا الیکٹرک سامان اور گلشن اقبال کے رہائشی نصیر کے گھر 13لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے اور ڈیفنس بی میں وقاص اور کوٹ لکھپت میں شہباز، گجر پورہ میں ندیم،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،شاہدرہ میں نعیم،جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...