سبزہ ، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
لاہور(کرائم سیل) سبزہ زار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 35سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق 35سالہ عباس گجر فیروز والہ کے علاقہ امامیہ کالونی کا رہائشی تھا ۔گزشتہ روز وہ ملتان روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس کی گاڑی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقتول کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔