اقبال ٹاؤن،پولیس تشدد سے 50سالہ شخص جاں بحق
لاہور(کرائم سیل) اقبال ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 50سالہ شخص جاں بحق ۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔ذرائع کے مطابق محمد اسلم کا علاقہ کے ایک رہائشی سے لین دین کا تنازع تھا ۔لواحقین کے مطابق پولیس نے محمد اسلم کو حراست میں لیا اور بعد ازاں اس کو تشویشناک حالت میں گھر کے باہر چھوڑ گئے جو کہ ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔متوفی کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تھانہ اقبال ٹاؤن کے باہر رات 1بجے مظاہر کیا ۔بعد ازاں پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔