شالیمار ،کرایہ وقت پر نہ دینے کے باعث مالک مکان نے سامان باہر پھینک دیا

شالیمار ،کرایہ وقت پر نہ دینے کے باعث مالک مکان نے سامان باہر پھینک دیا

لاہور(کرائم سیل) شالیمار میں مالک مکان نے مبینہ طور پرکرایہ ادا نہ کرنے پر کرایہ دار کا سامان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھر سے باہر پھینک دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔متاثرہ شخص نصیر احمد کے مطابق اس کا مکان تاج دین نامی شخص کی ملکیت ہے مکان کا کرایہ 4ہزار ہے اور وہ کرایہ باقاعدگی سے دیتا رہاہے اس ماہ کا کرایہ دینے میں دیر ہونے پر وہ گزشتہ روز 15نامعلوم افراد کے ساتھ ان کے گھر آیا اور گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے انہوں نے سامان کو گھر سے باہر پھینک دیا ۔ اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر 5افراد کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ نمبر 1051\15تاج دین اور 15نامعلوم افراد کے خلاف دج کرتے ہوئے کارروائی کا آغازکر دیا ہے ۔

تفتیشی افسر اے ایس آئی محمد صدیق کے مطابق ملزمان نے بیان دیا ہے کہ 6ماہ کا کرایہ ابھی تک نہیں دیا تھا جس پر انہوں نے سامان باہر پھینکا ہے ابھی اس حوالے سے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...