پن بجلی کے نرخوں میں27پیسے فی یونٹ اضافہ ، خیبرپختونخوا کا خالص منافع18ارب روپے سے بڑھ گیا

پن بجلی کے نرخوں میں27پیسے فی یونٹ اضافہ ، خیبرپختونخوا کا خالص منافع18ارب ...

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے اور نیا ٹریٹ 2.1 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے جبکہ خیبرپختونخواہ کیلئے بجلی کا خالص منافع 1 روپے 10 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے ریٹ سے سے خیبرپختونخواہ کا خالص منافع 18 ارب 70 کروڑ روپے سالانہ ہو جائے گا جبکہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ کو پن بجلی پر سالانہ 6 ارب روپے فکس خالص منافع ملتا تھا۔ ذرائع کے مطابق پن بجلی کا نرخ بھی ایک روپیہ 74 پیسے فی یونٹ سے بڑھا کر دو روپے ایک پیسہ کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کے مطابق واپڈا نے مالی سال 2015۔16 کیلئے پن بجلی کا نرخ 3 روپے 85 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی تاہم نیپرا نے نرخ 2 روپے ایک پیسہ کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...