سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

سینیٹ میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ اجلاس میں اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کیا۔ چیئرمین سینٹ نے شق و ار بل کے مندرجات کی ایوان بالا سے منظوری لی۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دوران اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء میں مزید ترمیم کے بل اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2015ء اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے شق وار ایوان بالا سے بل منظور کروایا۔

مزید : صفحہ اول