حکومت گڈ گورننس قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی ،چودھری شجاعت

حکومت گڈ گورننس قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی ،چودھری شجاعت

سیالکوٹ(بیورورپورٹ )مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں جو کام فوج کے ذمے تھا وہ انہوں نے مکمل کر دیا لیکن سول حکومت گڈ گورننس قائم رکھنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری انصر بریار، چوہدری سلیم بریار ، چوہدری قیصر بریار اور چوہدری ناصر بریار کے والد چوہدری عنایت اللہ مرحوم کی رسم دسواں کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری عنایت اللہ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کی ۔بعد ازاں انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی پریس ریلیزمعمول کے مطابق تھی حکومت کو اس کے بعد اپنے کام بہتر بنانے چاہیے تھے مگر انہوں نے مختلف بیانات دینا شروع کر کے معاملے کو الجھانے کی کوشش کی۔ چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے مقابلے پر ن لیگ کے امیدوار نہیں ہیں بلکہ ڈی پی او اور ڈی سی اوز کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہو رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...