آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو آئی ایس پی آر سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو آئی ایس پی آر سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے آئی ایس پی آر سے متعلق بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں بیان بازی سے روک دیا ہے۔پیپلز پارٹی کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش کے مطابق آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر اس حوالے سے بیانات دینے سے روک دیا ہے۔ رخسانہ بنگش نے مزید کہاکہ حکومت کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ صرف سی ای سی کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -