سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سے مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے ججز صاحبان کا روسٹر جاری

سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سے مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے ججز صاحبان کا روسٹر ...

اسلام آباد (آن لائن)چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے اگلے ہفتے 16 نومبر سے مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے ججز صاحبان کا روسٹر جاری کر دیا ہے۔ 6 بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نمبر 2 میں جسٹس میاں ثاقب نثار‘ بنچ نمبر 3 میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ‘ بنچ نمبر 4 میں جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بنچ نمبر 5 میں جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جبکہ بنچ نمبر 6 جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا

مزید : کراچی صفحہ اول