امین فہیم سے سیاسی اور روحانی رشتہ ہے، شاہ محمود قریشی

امین فہیم سے سیاسی اور روحانی رشتہ ہے، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم امین فہیم کی عیادت کی ۔انھوں نے مخدوم امین فہیم کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخدوم امین فہیم سے سیاسی اور روحانی رشتہ ہے ۔ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے جدوجہد میں ان کا کردار قابل ستائش ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے بھی مخدوم امین فہیم کی خیریت دریافت کی ہے ۔ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہیں ۔