پنجاب میں بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ میں اضافہ

پنجاب میں بجلی کی طلب کم ہونے کے باوجودلوڈشیڈنگ میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی آنے کے باوجودلوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا جس میں شہری آبادی مین3 جبکہ دیہی آبادی میں پہلے سے موجود ٹائم میں6 گھنٹے کے اضافہ کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار میں مزید کمی بتائی جا رہی ہے۔ واپڈا کے مطابق پید اوار کم ہوکر 9500 میگاواٹ رہ گئی۔ بجلی کی پیداوار میں کمی کی بنیادی وجہ پن بجلی کی پیداوار کم ہونا ہے تاہم یہ کم ہو کر 13ہزار میگا واٹ رہ گئی جس کی وجہ سے شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ پر آگیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول