نیو کراچی،بیٹری کی دکان میں دھماکہ،خاتون سمیت3افراد زخمی

نیو کراچی،بیٹری کی دکان میں دھماکہ،خاتون سمیت3افراد زخمی

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بیٹری کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور فائربریگیڈ کے اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے دکان کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق نیو کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب بیٹری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا، اطلا ع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ فوری پہنچا لیکن دکان بند تھی۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عملہ بند دکان کے شٹر کو کھولنے میں مصروف تھا کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔دھماکے میں زخمی ہونے والی خاتون اور فائر بریگیڈ کے دو اہلکار وں مقصود اور ظفر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...