ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پرجواب طلب

ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پرجواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی سیکورٹی سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ اور رینجرز سے جواب طلب کرلیاہے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے اور شبہ ہے کہ ان کو قتل کردیا جائے گا جبکہ ان پر ایک بار قاتلانہ حملہ بھی کیا جاچکا ہے لہذا ان کو رینجرز کی سیکورٹی فراہم کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 نومبر تک جواب طلب کرلیاہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...