کراچی،بلدیاتی انتخابات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

کراچی،بلدیاتی انتخابات کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے اگلے ماہ ہونے والے تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔حکومت سندھ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے جب کہ دوسرا مرحلہ 19 نومبر اور تیسرا اور آخری مرحلے 5 دسمبر کو ہو گا۔