کراچی ،وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کے پی ٹی اسپتال کا دورہ

کراچی ،وفاقی وزیر کامران مائیکل کا کے پی ٹی اسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے جہازرانی و بندرگاہ سینیٹر کامران مائیکل نے جمعہ کو کے پی ٹی اسپتال کا اچانک دورہ کیا اوراسپتال کے امور کا معائنہ کیا ۔کے پی ٹی کے جنرل منیجر ایڈمنسٹریشن نیاز علی جیسر اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعظم علی خواجہ نے وفاقی وزیر کو اسپتال کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ معائنے کے دوران وفاقی وزیر کامران مائیکل نے اسپتال میں داخل مریضوں سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے اسپتال میں موجود سہولیات کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع انہوں نے آئی سی یو اورمختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔ سینیٹر کامران مائیکل نے اسپتال میں موجود تیکنیکی مشینری کا معائنہ کیا اور سراہا اور بعدازاں اسپتال کی صفائی ستھرائی کی بھی تعریف کی اور اس امر کی طرف زوردیا کہ صحت کی سہولیات فراہمی کرنا ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ انہوں نے اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں، نرسوں اورا سٹاف سے بھی ملاقات کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔