کوہاٹ کے 3معالجاتی ادارے بون میرو بیماری کے علاج کی سہولتوں سے محروم

کوہاٹ کے 3معالجاتی ادارے بون میرو بیماری کے علاج کی سہولتوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ کے بڑے تدریسی ہسپتال ڈویژن ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ تاحال بون میروکی بیماری کے علاج کی سہولتوں سے محروم ہے جس سے ان ہسپتال میں بیماری کا شکار آنے والے مریضوں کو پنجاب سندھ بھیجا جا رہا ہے اکثر غریب مریض مالی طور پر مہنگے علاج کی سکت نہ رکھنے کے باعث اپنے پیاروں کو سسک سسک کر دیکھنے پر مجبور ہے اور کئی بار آواز ڈسٹرکٹ فورم اور کوہاٹ کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت سے یہ علاج کی فرہمی کا مطالبہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ذرائع کے مطابق اس وقت بون میروکی بیماری میں مبتلا مریضوں کیلئے کوہاٹ کے ہسپتالوں میں سہولت میسر نہیں جب کہ علاج مہنگا ترین ہونے سے اکثر افراد علاج تک نہیں لے پاتے ڈاکٹروں کے مطابق اس مرض کے علاج پر 35 لاکھ سے زیادہ خرچہ آتا ہے مرض کے علاج کے حوالے سے استطاعت نہ رکھنے والے مریض اس وقت دوہری اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ڈاکٹرں کے مطابق یہاں متعلقہ آلات نہ ہونے سے آپریشن ممکن نہیں مریضوں کو پنجاب یا سندھ کے ہسپتالوں کو لے جانہ پڑتا ہے جبکہ مریض کے علاج پر بھی 35 لاکھ سے زیادہ لاگت آرہی ہے اس حوالے سے کوہاٹ کے آواز ڈسٹرکٹ فورم کے ممبران آصف خان ،آمنہ بی بی ،حُسن بانوں ،علی حسن نے مقامی میڈیا کے ذریعے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ بون میرو مریضوں کیلئے صوبے کے تما م ڈویژن ہسپتالوں میں طبی سہولیات مہیاکیا جائے تا کہ عوام کو اس بیماری کیلئے دوسرے صوبے کونہ جانا پڑے ۔