مختلف شعبوں میں ایران سے بھرپور استفادہ کر کے مشترکہ تعاون کو فروغ دیں گے ، محمد عاطف

مختلف شعبوں میں ایران سے بھرپور استفادہ کر کے مشترکہ تعاون کو فروغ دیں گے ، ...

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ ایران ہمارا برادرہمسایہ اسلامی ملک ہے اوراس کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں اورہماری دلی خواہش ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ صوبے کی سطح پر بھی اس کے ساتھ بہترتعلقات استوار کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا مختلف شعبوں میں ایران سے بھر پور اسستفاد ہ کرے گی اور مشترکہ تعاون کو فروغ دے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں حکومت خیبر پختونخوا اور ایران کے 2 صوبوں فارس اوراسفہان کے درمیان 2011 اور2012 میں ہونے والے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مفاہمتی یاداشت پر پیش رفت کاجائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری انرجی اینڈپاور اورتعلیم علی رضا بھٹہ ،چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی ایاز خان اوردوسرے متعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کا ایران کے مذکورہ 2 صوبوں کے ساتھ بجلی وتوانائی، صنعت وتجارت ،معدنی ترقی،زراعت ولائیو سٹاک ،تعلیم ،ثقافت وتاریخی ورثہ ،سیاحت ،قدرتی آفات،پرنٹ الیکٹرانک میڈیا اوردیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پردستخط ہوئے تھے اورمتعلقہ محکموں نے اس کے لئے ہوم ورک مکمل کرکے مشترکہ تعاون کے شعبوں کا تعین بھی کردیا ہے۔ وزیر تعلیم نے مذکورہ مفاہمتی یادداشت پر کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کافی تاخیر ہوچکی ہے اس لئے مزید وقت ضائع کئے بغیر اپنی توجہ ان شعبوں پرمذکورکی جائے جس میں ایرانی سرمایہ کاروں کے لئے زیادہ کشش ہو اورصوبے کی دیر پا ترقی میں بھی معاون ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں انرجی اینڈ پاور وہ شعبہ ہے جس میں ایران کو کافی مہارت اورتجربہ ہے اور خیبر پختونخوا میں اس شعبے میں کامیابی کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ سیاحت وثقافت ،اعلیٰ تعلیم اور زراعت کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے کافی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایران کے مذکورہ صو بے بھی اپنی ترجیحات کاتعین کرکے حکومت خیبرپختونخوا سے ان کا تبادلہ کرکے عملی اقدامات اٹھائی

مزید : پشاورصفحہ اول