ڈیرہ ،ایڈیشنل سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ

ڈیرہ ،ایڈیشنل سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج نمبرچھ اورجوڈیشل مجسٹریٹ نمبردوکادورہ سنٹرل جیل‘مختلف احاطوں‘بیرکوں‘ہسپتال اورلنگرخانے کامعائنہ‘کیمپ کورٹ لگاکرنوقیدیوں کی رہائی کاحکم‘تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ڈیرہ اسماعیل خان میں ایڈیشنل سیشن جج نمبرچھ خالدخان اورسول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ نمبردوناصرخان نے دورہ کیا۔اس موقع پرانکے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل بن یامین میانخیل بھی تھے۔انہوں نے جیل کے مختلف احاطوں میں واقع قیدیوں کی بیرکوں کامعائنہ کیا۔انہوں نے جیل ہسپتال میں ادویات کوچیک کیالنگرخانے میں قیدیوں کیلئے بنائے گئے کھانے کوبھی دیکھاجس پرانہوں نے اطمینان کااظہارکیا۔جیل میں انہوں نے کیمپ کورٹ لگائی۔جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبردوناصرخان نے معمولی مقدمات میں ملوث سات قیدیوں جبکہ ایڈیشنل سیشن جج نمبرچھ نے معمولی مقدمات میں ملوث دوقیدیوں کی فوری رہائی کاحکم صادرکیا۔

مزید : پشاورصفحہ اول