بٹ خیلہ ،زلزلہ زدگان کے چیکوں میں اقرباء پروری کا انکشاف

بٹ خیلہ ،زلزلہ زدگان کے چیکوں میں اقرباء پروری کا انکشاف

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) یونین کونسل بائیزو خرکی میں زلزلہ زدگان کی بینک چیکوں میں اقرباء پروری کا انکشاف، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل ویلفئر ایسوسی ایشن اکرام پور کے سابقہ آرگنائزر اور ممتاز سماجی کارکن معراج محمد نے اپنے ایک تحریری بیان میں انکشاف کیاہے کہ یونین کونسل اکرام پور (بائیزو خرکی)میں زلزلہ متاثرین میں جن لوگوں کو بینک چیک دئیے گئے ہیں ان میں ا قرباء پروری کی گئی ہیں ، انہوں نے وزیراعلیٰ ، احتساب بیورو، کمشنر مردان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر انکوائری کمیٹی مقرر کرکے زیادتی کرنے والے لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...