بونیر ، الخدمت فاؤنڈیشن 1200زلزلہ متاثرین میں لاکھوں کی روزمرہ اشیاء تقسیم

بونیر ، الخدمت فاؤنڈیشن 1200زلزلہ متاثرین میں لاکھوں کی روزمرہ اشیاء تقسیم

 بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )الخدمت فاونڈیشن بونیر کے صدر زر فروش خان نے کہا ہے کہ 26 اکتو بر کو ہونے والے ہولناک زلزلہ سے ابتک الخدمت فاونڈیشن نے 1200 متاثرین زلزلہ میں 70 لاکھ روپے کی فوڈ اور نان فوڈ اشیاء تقسیم کی ہے جبکہ مزید 300 خاندانوں کو امداد دی جائے گی ۔متاثرین کو دی جانے والی امداد میں خیمے ،تھرپال ،کمبل ۔بسترے ،سویٹرز جبکہ خوراکی اشیاء میں اٹا،چینی ،دال ،گھی اور دیگر شامل ہیں ۔الخدمت فاونڈیشن کا مقصد دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے ،ہمارا مقصد اللہ کی رضاء حاصل کرنا ہے ،بونیر میں تباہ شدہ مکانات کی تعداد ہزاروں میں ہیں ۔جبکہ جزوی مکانات جو ناقابل استعمال ہیں ،حکومت کی جانب سے کئے گئے سروے میں اسکو شامل نہیں کیا گیا ہے ،الخدمت ان مکانات کے مالکان کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ۔الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی ذمہ داروں نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا جبکہ مخیر خضرات بھی الخدمت کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو نین کونسل ڈگر میں الخدمت کی جانب سے 75 متاثرہ خاندانوں میں لاکھوں روپے کی فوڈ پیکج تقسیم کرنے اور بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ،الخدمت بونیر کے جنرل سیکرٹری آمین خان ،تحصیل ڈگر کے امیر سید کمال اور الخدمت کے رضاء کار بھی موجود تھے ۔صدر زر فروش خان نے کہا کہ زلزلہ کے فورا بعد الخدمت فاونڈیشن نے اپنے رضاء کاروں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کرکے سروے اور امداد کا کام شروع کیا اور یہ سلسلہ مزید تین دن تک جاری رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ اسکے بعد ہم دسرے مرحلہ میں مویشوں کی ہلاکت اور مساجد کی دوبارہ تعمیر کا سلسلہ شروع کرینگے ۔ہمارے سروے کے مطابق بونیر میں 150 کے قریب مویشی ہلاک ہوچکے ہیں ۔جنکے مالکان کو اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے تقریبا 15 لاکھ روپے دئے جائے گے ۔الخدمت کے سروے کے مطابق بونیر میں 2600 گھر تباہ اور جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں ۔انکی دوبارہ اباد کاری کے لئے الخدمت فاونڈیشن بھر پور مددکرے گی اور دو کمروں پر مشتمل گھر مالکان کو دی جائے گی ۔انہوں نے بونیر کے مخیر خضرات سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کے طور پر الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول