ایف آئی نے مبینہ طور پر جرمن پولیس کو مطلوب قتل کا ملزم گرفتارکرلیا

ایف آئی نے مبینہ طور پر جرمن پولیس کو مطلوب قتل کا ملزم گرفتارکرلیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے مبینہ طور جرمن پولیس کو مطلوب قتل کے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کر لیا معتبر ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد کی ایک ٹیم نے ندیم نامی شہری کو بہاولپور سے گرفتار کر کے اسلام آباد منتقل کر دیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ایف آئی اے حکام کے مطابق ندیم راجپوت دوہزار پانچ میں جرمنی میں قتل کرکے فرار ہوگیا تھاایف آئی اے اسلام آباد کی ٹیم نے بہاولپور سے گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی جس کے بعد ملزم کو آئندہ چند روز میں کاروائی مکمل کرکے جرمن پولیس کے حوالے کر دیا جائے گا اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ نے واقعہ اور ملزم کو جرمن پولیس کے حوالے کرنے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...