جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتما م یوم انسداد سود منایا گیا

جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتما م یوم انسداد سود منایا گیا

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتما م ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا گیا اس سلسلہ میں علماء نے حرمت سود کے کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے اور جمعہ کے اجتماعات میں سودی نظام معیشت کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں جبکہ نمازیوں سے سودی لین دین چھوڑنے کا عہد بھی لیا گیا ۔اس موقع پر جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے مترادف ہے۔ سودی نظام معیشت کی وجہ سے ملک میں بے برکتی پھیلی ہو ئی ہے۔ حکومت سودی نظام معیشت کو ختم کرے اور اسلامی نظام معیشت اپنائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...