اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں اضافہ

اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے سے ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں اضافہ

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک بھر میں انڈے‘ آٹا‘ دالیں‘ چکن‘ مہنگے ہونے کے باعث ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.18 فیصد اضافہ ہو گیا ۔پاکستان بیورو شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران پیاز‘ چکن‘ وائلر‘ انڈے‘ دہی‘ مٹن‘ آٹا‘ دال ماش کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کی نسبت اضافہ ہوا ہے جبکہ گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ پی جی ایس کے مطابق افراط زر کی شرح میں 8 ہزار روپے تک کمانے والوں کے 1.98 جبکہ‘ 8 ہزار سے 12 ہزار تک کمانے والوں کے لئے 2.55 فیصد‘ 12 سے 18 ہزار تک کمانے والوں کے لئے 1.54 فیصد‘ 15 سے 35 ہزار تک کمانے والوں کے لئے 2.88 فیصد جبکہ 35 ہزار سے زائد کمانے والوں کے لئے 2.52 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتہ میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے‘ چکن برائلر کی قیمت میں 11 روپے‘ انڈوں کی قیمت میں 5 روپے‘ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 31 روپے سمیت 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 9 روپے‘ الو کی قیمت میں 1 روپے‘ کیلا کی قیمت میں 1 روپے ‘ چاول کی قیمت میں 0.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 29 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر