عوام کرپشن زدہ چیروں سے تنگ آچکے ہیں،چوہدری شہباز

عوام کرپشن زدہ چیروں سے تنگ آچکے ہیں،چوہدری شہباز

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)عوام سیاسی جماعتوں کے کرپشن زدہ چہروں سے تنگ آ چکے ہیں۔ملک میں تبدیلی کے نعرے لگانے والے عوام کو کوئی ایجنڈہ نہیں دے سکے۔حلقہ کے عوام کے معیار زندگی میں بہتری کی جدوجہد کے لیے میدان سیاست میں قدم رکھا ہے۔عوامی بکری جعلی شیر کو بھگا کر دم لے گی۔ ان خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 3سے بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدوار چوہدری شہباز خان نے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ محلہ اسلام پورہ کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا اور یہاں سے منتخب ہونے والوں نے عوامی کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔یہی وجہ ہے کہ آج وہ اپنے حلقہ سے الیکشن لڑنے کے بجائے دوسری وارڈ میں چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ کالونی کو پیسہ دلوانے کے دعوے کرنے والے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔مقامی ایم پی اے صرف جھوٹے دعوے اور بورڈوں کی سیاست کر رہا ہے جبکہ ایم این اے زین الہٰی کامیابی کے بعد یہاں کے عوام کو بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ہاوسنگ کالونی کے لیے رقم کے حصول کے دعوے کر رہی ہے جبکہ حقیقت میں محکمہ ہاوسنگ سوسائٹی سے اہل علاقہ نے خود جدوجہد کے بعد یہ فنڈ حاصل کیا ہے ۔چوہدری شہباز علی خان نے کہا کہ عوام ان کے انتخابی نشان بکر ی کو ووٹ دے کر جعلی روپ میں آنے والے شیر کو بھگا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخاب میں کامیابی کے بعد وارڈ میں تعمیر و ترقی کے دور کا آغاز کیا جائے گا اور یہاں سیوریج ۔گیس ۔بجلی۔سڑکوں نالوں کی تعمیر جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...