بلدیاتی الیکشن،ریلیاں نکالنے،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،راجہ طیفور

بلدیاتی الیکشن،ریلیاں نکالنے،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی،راجہ طیفور

حسن ابدال(تحصیل رپورٹر)الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتیں اور گروپ مخالف جماعتوں کے دفاتر کے سامنے نعرہ بازی نہیں کر سکیں گے۔ ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی سے رعائت نہیں بھرتی جائے گی۔پولنگ صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی حسن ابدال راجہ طیفور اختر نے تھانہ سٹی حسن ابدال میں الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی پولنگ ایجنٹ کے پاس موبائل فون کی سہولت نہیں ہو گی اور کوئی امیدوار اپنے ووٹر کو پولنگ سٹیشن کی مقررہ حدود کے اندر کنونس نہیں کر سکے گا۔ تین دن کے لیے سپیشل پولیس کی بھرتی کی جا رہپی ہے ضرورت پڑنے پر آرمی کے جوان بھی طلب کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس تمام امیدواروں کے ساتھ یکساں سلوک کرے گی۔او ر ضابطہ اخلاق کی مکمل طور پر پابندی کرائی جائے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر