حالات خراب ہوئے تو نواز شریف کا ساتھ نہیں دوں گا،شیخ رشید

حالات خراب ہوئے تو نواز شریف کا ساتھ نہیں دوں گا،شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کے حالات خراب ہوئے تو نواز شریف کا ساتھ نہیں دوں گا ،دعوی سے کہتا ہوں نواز شریف گڈگورننس نہیں لاسکتے ،راحیل شریف کا ساتھ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وقت آنے پر کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ سول و فوجی ایک پیج نہیں ہیں اگر حالات خراب ہوئے تو وہ نواز شریف کا ساتھ دیں گے ،میں دعوی سے کہتا ہوں کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں محمود خان اچکزئی نواز شریف اور راحیل شریف دونوں کے ساتھ نہیں جائیں گے بلکہ ’’بابرہ شریف‘‘ کے ساتھ جائیں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہے ڈھائی سال کہہ رہا ہوں کہ تاریخ کی بدترین بیڈ گورننس پاکستان میں قائم ہے ،نواز شریف کبھی بھی گڈ گورننس نہیں لاسکتے ،حالات خراب ہوئے تو میں اتنا بھی بھولا نہیں کہ نواز شریف کا ساتھ دوں ،ابھی جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا ،ریلوے سٹیشن پر ٹرین آنے کا انتظار کروں گا جب ٹرین تو تب فیصلہ کروں گا کہ اس ٹرین پر بیٹھنا ہے یا نہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...