کسانوں کی خوشخالی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے : محمد منشاء اللّٰہ بٹ

کسانوں کی خوشخالی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے : محمد منشاء اللّٰہ بٹ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ۔وزیر اعظم نے دورہ سیالکوٹ کے دوران کسانوں کو فنڈز کی فراہمی کاوعدہ پورا کر دیا ہے کاشتکاروں اور کسانوں کی خوشخالی ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے ۔ انشاء اللہ حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کو بھرپور ریلیف فراہم کرے گی ۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پاکستان سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ضلع سیالکوٹ مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ ثابت ہوگا ۔مسلم لیگی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دانش مندانہ فیصلوں ، قائدانہ صلاحیتوں اور شبانہ روز مخلصانہ کاوشوں سے ملک ایک بار پھر ترقی کے راستوں پر گامزن ہو چکا ہے جس طرح وزیر اعظم پاکستان کے تمام صوبوں میں بلا تفریق پاکستان کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے پلان مرتب کیے ہیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام کیلئے ایکسپریس وے کی تعمیر جیسا منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا ۔ سیالکوٹ کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ویژن اور منشور رہا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...