کوئی شک نہیں سیاستدان اصل کر پٹ مافیا ہیں،چوہدری سرور

کوئی شک نہیں سیاستدان اصل کر پٹ مافیا ہیں،چوہدری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے پنجاب میں گیس لوڈشیڈ نگ کا حکومتی فارمولا مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کارخانوں ‘ٹیکساٹل انڈسٹری کو گیس کی بندش اور گھر یلو صارفین کیلئے بھی 6سے 8گھنٹے کا گیس لوڈ مینجمنٹ حکمرانوں کی ناکامیوں کی بدتر ین مثال ہے ‘ تحر یک انصاف ملک کو کر پٹ سیاستدانوں کے ’’مافیا ‘‘سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے ‘حکمران ملک میں جمہو ریت کو تسلسل چاہتے ہے تو انکو ’’کر پشن اور لوٹ مار ‘‘کا اپنا پر وگرام ختم کر نا ہو گا ‘(ن) لیگ کی حکو مت کے دور میں عوام کو ظلم ‘ناانصافی اور کرپشن کے سواکچھ نہیں ملا ۔ وہ موڑ ایمن آباد سے تحر یک انصاف کے یونین کونسل کے امیدواروں سمیت دیگر کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں سیاستدان اصل میں کر پٹ مافیا ہیں جو ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور تحر یک انصاف عوام کو ایسے نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...