ہائی کورٹ میں خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے آئینی درخواست دائر

ہائی کورٹ میں خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے آئینی درخواست دائر

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین یونین کونسل 107 خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے ۔اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ خواجہ احمد حسان نے ایل ڈی اے ،میٹروبس، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے علاوہ مختلف عہدوں سے 10ستمبر2015 کو استعفیٰ دیا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11ستمبر2015ء مقرر تھی۔اہلیت اور نااہلیت کی جانچ پڑتال نہیں ہوسکی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...