دہشتگردی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

دہشتگردی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نیو زرپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔ عدالت نے تھانہ للا جہلم کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں ملزم تنویر احمد کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 24نومبر ،ملزمان مسعود احمد وغیرہ کے خلاف تھانہ نصیر آباد کے اغواء برائے تاوان کیس کی سماعت 26نومبر،ملزمان قاسم وغیرہ کے خلاف کالعدم تنظیم کیلئے کھالیں اکھٹی کرنے کے سی ٹی ڈی کے مقدمے کی سماعت 18نامبر جبکہ سی ٹی ڈی کے ہی مزہبی منافرت کے مقدمے میں بحث کے بعد ملزم عبدالصمد کے خلاف سماعت 18نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر