گوجرانوالہ،دو سیاسی گروپوں میں فائرنگ تبادلہ،طالبعلم سمیت 5افراد زخمی

گوجرانوالہ،دو سیاسی گروپوں میں فائرنگ تبادلہ،طالبعلم سمیت 5افراد زخمی

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)دو سیاسی گروپوں میں فائرنگ سے 5افراد شدید زخمی ہو گئے بتایاجاتا ہے کہ لدھے والا وڑائچ میں بلدیاتی انتخابی رنجش پر خاں محمد ، منیر قریشی (ن لیگ) اور بشیر مہر (امن گروپ ) امتیاز صفدر وڑائچ گروپ کے درمیان فائرنگ سے 15سالہ طالبعلم علی شہباز ، 45سالہ محمد نواز ، عبدالقادر ، ندیم اور ناصر شدیدزخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔تھانہ لدھیوالا وڑائچ پولیس نے دونوں گروپوں کے 21افراد کو حراست میں لیکر2کلوشنکوف اور گولیاں بر آمد کر لی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...