دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم حکومت اور فوج کیسا تھ ہے، طاہر محمود اشرفی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم حکومت اور فوج کیسا تھ ہے، طاہر محمود اشرفی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے۔پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین سے وابسطہ ہے۔ بعض افراد کی طرف سے فوج اور حکومت کے مابین تصادم کی باتوں سے پاکستان کمزور ہوگا۔ قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جانا چاہئے۔ قومی ایکشن پلان کی کئی دفعات پر عمل نہ ہونا وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اوسلومیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اب تک مسلم ممالک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ان حالات میں مسلمانوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کو زندہ کرنا ہے اور اس کیلئے سعودی عرب،پاکستان اور ترکی کو اپنا کردار اداکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے پر پوری قوم کا اعتماد حکومت اور فوج کو حاصل ہے۔ حکومت یا کسی ادارے نے دہشتگردی یا انتہاپسندی کے خاتمے پر کوئی مصلحت دکھائی تو اس کے نقصانات پاکستان کو مستقبل میں بھگتنا ہوں گے۔ ہمارے پاس حالات کی اصلاح کیلئے وقت کم ہے ۔اس موقع پر مولانا بشیر احمد ،مولانا قاری روح الامین،مولانا دلشاد حسینی،مولانا حبیب اللہ عارف ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر