سول نیوکلیئر معاہدہ ،برطانیہ مودی کے ’سخت گیر ایجنڈے کا حامی ہے،ساجد میر

سول نیوکلیئر معاہدہ ،برطانیہ مودی کے ’سخت گیر ایجنڈے کا حامی ہے،ساجد میر

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے برطانیہ نے بھارت سے سول نیوکلیئر معاہدے پر دستخط اور اسے سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ مودی کے ’سخت گیر ایجنڈے کا حامی ہے، دونوں ممالک میں 14کھرب44ارب روپے مالیت کے معاہدوں پر دستخط سے ثابت ہو تا ہے برطانیہ کو بھارتی حکومت کی ظالمانہ اور انتہاپسندانہ پالیسیوں سے کوئی سروکار نہیں۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے مودی کی سرپرستی پر افسوس ہوا۔ برطانوی وزیر اعظم نے مودی کو اہمیت دے کر بھارت کی اقلیتوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔لندن کی سڑکوں پر مودی کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے ثابت کیا ہے کہ باشعور بھارتی عوام مودی سرکارکے مظالم سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...