انتہا پسندبھارت کا چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقا ب ہو چکا، اعجاز چوہدری

انتہا پسندبھارت کا چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقا ب ہو چکا، اعجاز چوہدری

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دور میں بڑھتی ہو ئے انتہا پسندی نے بھارت کی نا م نہاد جمہوریت کا چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقا ب کر دیاہے بھارت میں بسنے والے مسلما نوں، سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ بیہمانہ سلوک کیا جا رہا ہے اس شرمناک فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، بھارت میں مسلما نو ں سمیت دیگراقلیتیں عدم تحفظ کا شکا ر ہیں عالمی برداری اپنا دوگلہ پن ترک کرے اور بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کا فوری نو ٹس لے ، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہے لائن آف کنٹر ول پر بھارتی جارحیت سے کئی پاکستانی شہید ہوئے ہیں، تحریک انصاف بھارت سمیت دیگر ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتی ہے، دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے مسا ئل کو حل کریں ۔ تحریک انصاف لارڈ نذیر احمد اور بیر سٹر سلطا ن محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کر تی ہے جنہو ں نے پاکستانی اور کشمیری عوام کے مؤقف کی بھر پور نمائندگی کی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر