بلاول بھٹو کا پیغام دھرنا سیاست کی طرف جا رہا ہے ،عابد شیر علی

بلاول بھٹو کا پیغام دھرنا سیاست کی طرف جا رہا ہے ،عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے جو پیغام دیا ہے کہ وہ دھرنا سیاست کی طرف جار ہا ہے حکومت نے ڈھائی سالوں میں 3 ہزار میگاواٹ بجلی میں اضافہ کیا ہے جبکہ توانائی توانائی بحران کو ختم کرنے کے لئے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مٹھی کے جلسہ میں جو پیغام دیا ہے وہ دھرنا سیاست کی طرف جاتا ہوا نظر آ رہا ہے جو ملک میں سیاسی استحکام کے لئے ٹھیک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ(ن) نے حکومت میں آئی تھی تو اس وقت توانائی کا شدید بحران تھا جس کو ہماری حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا اور حکومت نے ڈھائی سالوں میں 3300 مگاواٹ بجلی میں اضافہ کیا جبکہ 2013 میں بجلی کی پیداوار 13500 میگاواٹ تھی اب 2015 میں بجلی کی پیداوار بڑھ کر 16800 میگاواٹ کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 2017 روشنیوں کا سال ہو گا ۔