صدر گوگیرہ ،ٹرک کی موٹر سائیکل کو تکر ،بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

صدر گوگیرہ ،ٹرک کی موٹر سائیکل کو تکر ،بچے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد ...

صدر گوگیرہ(نامہ نگار) اوکاڑہ ،فیصل آباد روڈ پر ٹھٹھہ بیگ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارایک ہی خاندان کے عورت سمیت تین افراد کو کچل ڈالا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں اراضی ودھاوا کے رہائشی محمد ہاشم ،رسولاں بی بی اور دس سالہ محمد شکور اپنے گاؤں سے جڑانوالہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ جب وہ ٹھٹھہ بیگ کے قریب پہنچے موٹرسائیکل سوار آگے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے اور تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ گوگیرہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق ہونے والوں کو اپنی گاڑیوں میں ڈال کر تھانہ گوگیرہ لے آئے۔ جبکہ فرار ہونے والے ڈرائیور کو جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے معاف کر دیا۔ یاد رہے کروڑوں روپے لاگت سے چند ماہ پہلے تعمیر ہونے والے کارپٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے اور گہرے کھڈے حادثات کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...