نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا ائیر ہیڈ کوارٹر ز کادورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU)کی نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ائیر ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کیا ۔ وفد کی سربراہی میجر جنرل نوئل آئی کھوکھر نے کی۔ سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بعد ازیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے سیکورٹی ورکشاپ کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے وفد میں اراکان اسمبلی ،اعٰلی ملٹری اور سول عہدیداران ، پیشہ ورانہ ماہرین اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل تھے۔