پولیو سے بچوں کو بچانا پوری نسل بچانے کے مترادف ہے،ڈی سی او چکوال

پولیو سے بچوں کو بچانا پوری نسل بچانے کے مترادف ہے،ڈی سی او چکوال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ پولیو سے بچوں کو بچانا پوری نسل انسانی کو بچانے کے مترادف ہے انہوں نے محکمہ صحت کے ای ڈی او ہیلتھ چکوال کو ہدایت کی کہ مختلف مقامات پر تعینات انسداد پولیو کی ٹیمیں والدین کے ساتھ آ نے جانے والے بچوں کو ضرور چیک کریں تا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہ رہ جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس چکوال میں انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ، ای ڈی او ایجوکیشن ، WHOکے نمائندوں ، ڈی ڈی اوز ایچ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ دریں اثناء اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر علیم دانش نے بتایا کہ تیسرے روز 56601پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے تناظر نے محکمہ صحت کی مقرر کردہ 628ٹیموں کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق 56479بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوالئے گئے جس پر ڈی سی او نے کہا کہ انسداد پولیو مہم مقررہ ہداف کے مطابق چل رہی ہے جس کا WHOکے نمائندوں نے بھی برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعچکوال میں انسداد پولیو مہم بڑی کامیابی سے چلائی جا رہی ہے جس سے واضع ہے کہ اگر کسی جذبے کے ساتھ کام کیاجائے تو یہ بات بلاشک وشبہ کہی جا سکتی ہے کہ ہم پولیو کے مکمل خاتمے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر