گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی پریشان کن ہے،شاہد ستی

گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی پریشان کن ہے،شاہد ستی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب شاہد ریاض ستی نے کہا ہے کہ موسم سرما میں سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے باوجود گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی انتہائی پریشان کن ہے اور یہ عوامی مسئلہ تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے فوری توجہ کا متقاضی ہے . وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر حکومتی عہدیدار اس اجتماعی عوام مسئلے پر توجہ دیں اور اس کے فوری حل کی سبیل نکالیں . انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان میں کہی . انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی عدم دستیابی نے عوام کیلئے بڑا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے جو حکومت کی فوری توجہ کا تقاضا کر رہا ہے . انہوں نے کہا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی سی این جی سٹیشنوں کو سپلائی معطل کر دی گئی تھی مگر اس کے باوجود راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہر اور ملحقہ علاقوں میں گھریلوں صارفین سوئی گیس سے محروم ہیں . انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی مقبولیت میں کمی کا باعث بن رہی ہے اس لئے تمام حکومتی عہدیداروں بالخصوص وزیر اعظم اور متعلقہ منسٹری کے ارباب اختیار ہنگامی بنیادوں پر یہ مسئلہ حل کروائیں .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...