کھلونا پستول پر پابندی ،ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

کھلونا پستول پر پابندی ،ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے کھلونا پستول پر پابندی سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں رانا فیض الحسن کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ کھلونا پستول کے استعمال سے معاشرے میں انتشار پھلتا ہے اور بچوں میں تشدد ابھرتا ہے لیکن اس کی کھلے عام فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور صرف عید الفطر کے موقع پر دس کروڑ روپے مالیت کے کھلونا پستول فرخت کیے گئے۔ اس پر پابندی سے متعلق سندھ اسمبلی بھی قرار داد پاس کرچکی ہے لیکن اس پر عمل نہیں کرایا جارہا ۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی حکومت کی جانب سے جواب جمع کرانے کی مہلت پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی ہے ۔