پیپلز پارٹی کراچی کا الیکشن شکایتی سیل قائم

پیپلز پارٹی کراچی کا الیکشن شکایتی سیل قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجی عالم نے 5دسمبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکایات کے لئے ایک الیکشن شکایتی سیل پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر سردار خان کی سربراہی میں قائم کیا ہے ۔ جس کے اراکین لطیف آرائیں، جاوید شیخ اور احمد فہیم پر مشتمل ہے۔ یہ اراکین صبح10بجے سے شام 5بجے تک پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں موجود ہونگے۔پیپلز پارٹی کے بلدیاتی امیدوار کسی بھی قسم کی شکایت پر ان اراکین سے رابطہ کرسکتے ہیں فون نمبر 021-35823197-98فیکس021-35823280