سانحہ بلدیہ ،معاوضہ سے محروم متاثرین کی تفصیلات طلب

سانحہ بلدیہ ،معاوضہ سے محروم متاثرین کی تفصیلات طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری میں معاوضہ نہ ملنے والے والے متاثرین کی تفصیلات ناظر ہائیکورٹ سے 4دسمبر کو طلب کرلی ہیں ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر عدالت نے ناظر ہائی کورٹ سے معاوضہ ملنے سے رہ جانے والے متاثرین کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ سانحہ بلدیہ کے کمسن ورثا کو ملنے والی رقم کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو ہدایت دی کی کہ نابالغ ورثا کو معاوضہ ادا کرنے کیلئے تجاویز دی جائیں۔ بعد میں کیس کی سماعت 4دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...