جوہرآباد، شہریوں سے لوٹ مارکرنے والا گروہ گرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے جوہرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صبح سویرے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاہے، پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کیاہے۔ملزمان صبح سویرے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔