شاپنگ سنٹرکی تعمیر روکنے کا حکم،مالک سنٹر اور ایل ڈی اے سے جواب طلب

شاپنگ سنٹرکی تعمیر روکنے کا حکم،مالک سنٹر اور ایل ڈی اے سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پیکو روڈ پر سٹی شاپنگ سنٹرکی تعمیر روکتے ہوئے ایل ڈی اے اور شاپنگ سنٹر کے مالک سے 16نومبر تک جواب طلب کرلیاہے۔ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے یہ حکم رشیدہ بیگم کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کے گھر کے ساتھ پلازہ اور اس کے تہہ خانہ کی تعمیر سے اس کے گھر کی بنیادیں کمزور ہو گئی ہیں اور فرش ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، پلازہ کی تعمیر کے خلاف دعوی سول عدالت میں زیر التواء ہے جس پر عدالت نے حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے اور پلازہ مالک نے عدالتی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پلازہ کی دوبارہ تعمیر شروع کر دی جسے روکا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...