لمز کے بوائز ہوسٹل سے آدھا کلوہیروئن برآمد

لمز کے بوائز ہوسٹل سے آدھا کلوہیروئن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لمزیونیورسٹی کی انتظامیہ نے لڑکوں کے ہوسٹل میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ کچھ روزقبل یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے اندر منشیات کی فروخت کی خبرملنے کے بعد مختلف ہوسٹلز سمیت مختلف جگہوں پر چھاپے مارے اور اس دوران گزشتہ روز لڑکوں کے ہوسٹلز سے آدھا کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ جس کے قبضہ سے یہ منشیات برآمد کی گئی ہیں اس لڑکے کا تعلق دیر سے ہے اور منشیات کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔دوسری طرف ترجمان لمز یاسر ہاشمی نے نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ برآمدہونے والی ہیروئن کی مقدار 150گرام ہے جو کہ خفیہ اطلاع پر گیٹ پر کھڑی سکیورٹی نے باہر سے آنیوالی ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران برآمد کی ۔ترجمان نے مزید کہا کہ لمز انتظامیہ کو پہلے بھی شکایات ملی تھیں جنہیں مانیٹر کیاجارہاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -