ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست، سیکرٹری آبپاشی سمیت دیگر کو نوٹس جاری

ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست، سیکرٹری آبپاشی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 9 برس قبل ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری آبپاشی، انجینئر لاہور ڈرینج سرکل اور ایگزیکٹو انجینئر چناب ڈرینج سرکل کو 24نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے کھوڑی گاؤں مریدکے کے رہائشی وحید شوکت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ آبپاشی نے 2006ء میں چناب ڈرینج کی توسیع کے لئے اس کی اراضی ایکوائر کر کے معاوضہ ادا نہ کیا، قیمت کا تخمینہ لگانے والی کمیٹی کے مطابق 28لاکھ روپے فی کنال اراضی کا معاوضہ بنتا ہے، معاوضہ کی عدم ادائیگی پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے معاوضہ ادا کرنے کاحکم دیا تھا مگر تاحال معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ، انہوں نے استدعا کی کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سیکرٹری آبپاشی اور دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...