سونے اورفارن کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتیں

سونے اورفارن کرنسی سمگلنگ کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانتیں

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے 9 کروڑ روپے مالیت کے سونے اورفارن کرنسی کی سمگلنگ کیس میں ملوث محمد توفیق بٹ سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتیں 17نومبر تک منظورکرلیں۔مسٹرجسٹس عبدالسمیع خان نے سونے اورفارن کرنسی کی سمگلنگ کے مقدمہ میں ملوث محمد توفیق بٹ سمیت محمد ندیم اورشیرعلی کی عبوری درخواست ضمانتوں کی سماعت کی ،ملزموں کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ کسٹم آئی اینڈ پی نے ان کے خلاف 20 مئی 2015ء کو 1300تولہ سونا اور12ملین فارن کرنسی کی سمگلنگ کابے بنیاد مقدمہ درج کیا جبکہ وہ عدالت میں بیگناہی ثابت کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے عدالت سے استدعاکی تمام ملزمان کووکیل کرنے اورعبوری ضمانت منظورکرنے کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...