سرگودھا سے جنرل کونسلر کا امیدوار دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قرار

سرگودھا سے جنرل کونسلر کا امیدوار دو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے بھلوال سرگودھا سے مسلم لیگ (ن)کے جنرل کونسلرکے بلامقابلہ امیدوار کودو شناختی کارڈ رکھنے پر نااہل قراردے دیا۔جسٹس فرخ عرفان خان نے یہ حکم اعظم چوہان کی طرف سے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے جاری کیا ، درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھا کہ بھلوال سرگودھا کی یونین کونسل نمبر7سے احمد رضا خان بلامقابلہ جنرل کونسلر کے طور پرامیدوارہیں،احمد رضاکے دوشناختی کارڈز ہیں اور انہوں نے ووٹرزلسٹوں میں بھی دہرا اندراج کروارکھاہے، دوشناختی کارڈز رکھنا نادراایکٹ کے تحت جرم اور الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ احمد رضا کونااہل قراردیاجائے، عدالت نے قراردیا کہ دو،دوشناختی کارڈز رکھ کر دہرافائدہ اٹھایاجارہاہے، ہم ملک کو کس طرف لے کر جارہے ہیں، عدالت نے مزیدقراردیا کہ قانون کی خلاف ورزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...