چیف جسٹس اعجازالاحسن سے سی سی پی اولاہوراور چیف ٹریفک آفیسرکی ملاقات

چیف جسٹس اعجازالاحسن سے سی سی پی اولاہوراور چیف ٹریفک آفیسرکی ملاقات

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجازالاحسن سے سی سی پی او امین وینس اور چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے گزشتہ روز ملاقات کی،پولیس افسروں نے عدالتوں کی سیکورٹی، ہائیکورٹ اورسول و سیشن کورٹ کے باہر ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ۔ملاقات کے موقع پر ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصورعلی شاہ اوررجسٹراربھی موجود تھے ،سی سی پی او امین وینس اورسی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے جسٹس اعجازالاحسن کو چیف جسٹس کا عہدہ سھبالنے پرمبارک باددی۔

مزید : صفحہ آخر