فیصل آباد،آئی فون کی لانچنگ تقریب ،خریداروں میں انعامات کی بارش

فیصل آباد،آئی فون کی لانچنگ تقریب ،خریداروں میں انعامات کی بارش

فیصل آباد( بیورورپورٹ)فیوچرٹیچ کی جانب سے آئی فون کی لانچنگ کے حوالے سے ستارہ مال ہریانوالہ چوک میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی کراچی ہیڈ آفس کے نمائندہ ضمیر الدین نے فیوچر ٹیچ کی جانب سے آئی فون پراڈکس کی کارکردگی اور معیار کے بارے میں معلومات فراہم کیں اس موقع پر ادارے کی جانب سے آئی فون کے پہلے 50خریداروں میں نقد انعامات تقسیم کرنے کے پروگرام کے تحت پہلے کسٹمر مسٹر عرفان کودوبئی کا ریٹرن ٹکٹ ستارہ مال کے مارکٹنگ کے مینجر محمد دبیر کے ہاتھوں دیا گیا دوسرا انعام عبدالقدیر کے حصے میں سونے کے دو عدد بسکٹ کی صورت میں آیا تیسرے انعام کے طور پر ہیڈ فون تیسرے کسٹمر زین کو دیا گیا. افتتاحی تقریب کے موقع پر 6افراد نے خریداری کی جبکہ دیگر چالیس کے قریب انعامات مزید خریداری کرنے والے افراد کو دیئے جائینگے بقیہ انعامات کیلئے 16‘ اور 17نومبرکو لکی ڈرا کے ذریعے قرعہ اندازی کی جائے گی جس میں ایل ڈی ڈی 32انچ دوبئی کے پانچ عدد ٹکٹ 10عدد ایل ای ای 32انچ 10عدد سونی کیمرے اور پچیس عدد ڈی وی ڈی و دیگر انعامات شامل ہیں آئی فون کی لانچنگ کے موقع پر ستارہ مال میں رش دیکھا گیا لوگوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل نے آئی فون کے مختلف ماڈلز اور مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ضمیر الدین آف کراچی برانچ مینجر فیصل آباد محمد مدثر ‘وقاص حبیب اور مذبحہ سمیت ادارے کے سٹاف کی جانب سے لوگوں کوآئی فون کی کارکردگی اور کوالٹی کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی.شہریوں نے آئی فون پراڈکس کے بارے میں گہری دلچسپی اور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...